تمام قیاس آرائیوں کے بیچ نیشنل کانفرنس کو اتوار کو اس وقت ایک بڑا دھچکا لگا جن سنیئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی نگروٹہ دویندر سنگھ رانا نے پارٹی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ۔ ادھر نیشنل کانفرنس ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا کا کا استعفیٰ منظور کیا گیا ہے ۔ گزشتہ کئی دنوں سے چلی آرہی قیاس آرائیوں کے بیچ اتوار کو آخر کار نیشنل کانفرنس کو جموں میں ایک بڑا دھچکا اس وقت لگ گیا جب جموں صوبے کے سنیئر لیڈر دویندر سنگھ رانا نے پارٹی سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے استعفی دیا ۔ دویندر سنگھ رانا نے پارٹی کی بنیادی ممبر شپ سے استعفیٰ دیا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایک اور معروف چہرہ سرجیت سنگھ سلاتھیا نے بھی پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیشنل کانفرنس سے کنارہ کشی کرنے والے دونوں لیڈران آج یعنی سوموار کو بی جے پی میںشمولیت اخیار کر رہے ہیں ۔