لفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں یہاں منعقد ہونے والی انتظامی کونسل ( اے سی ) نے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی تجویز کو منظوری دی تا کہ ٹراما ہسپتال بجبہاڑہ ، اننت ناگ کو مضبوط بنانے کیلئے 24 آسامیاں تخلیق کی جا سکیں ۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیران فاروق خان ، راجیو رائے بٹھناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ یہ ہسپتال مرکزی سپانسرڈ اسکیم کے تحت بنایا گیا ہے یعنی ” قومی شاہراہ پر ٹراما کئیر فیکلٹیز کی ترقی کیلئے صلاحیت کی تعمیر“ کا مقصد قومی شاہراہوں کے ساتھ موجود صحت کی دیکھ بھال کے اداروں میں ٹراما سروسز کو مضبوط بنانا ہے ۔ اس کا مقصد ٹروما کئیر نیٹ ورک تیار کر کے روڈ حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کو کم کرنا ہے جس میں 50 کلو میٹر سے زیادہ تک کسی صدمے کے شکار کو منتقل نہیں کرنا پڑتا ۔ ٹراما ہسپتال اب 24 اضافی کنسلٹنٹ سرجنز ، معالجین ، اینستھیٹسٹس، آرتھو سرجنز ، ریڈیالوجسٹس اور میڈیکل افسران کے علاوہ کافی پیرا میڈیکل سٹاف اور ٹیکنیشنز کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے مریضوں کی چوبیس گھنٹے کی اہم دیکھ بھال کو یقینی بنانے اور پیچیدہ زخموں کی وجہ سے حادثے سے متعلقہ جانی نقصان کم کرنے میں مدد دے گا ۔ اس کے علاوہ انتظامی کونسل نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں بلڈ بنک کے شعبے میں پروفیسر کی ایک پوسٹ بنانے کی بھی منظوری دی ۔ اس سے نیشنل میڈیکل کمیشن کی طرف سے نشاندہی کی گئی کمی کو دور کیا جائے گا اور کالج میں ڈی این بی کورسز شروع کرنے کے اصولوں کو بھی پورا کیا جائے گا ۔