تلاشی کارورائی کے دوران 2 کلو گرام مشتبہ ہیروئن بھی برآمد
سرینگر / سرحدوں پر پاکستانی ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) نے پنجاب سیکٹر میں پاکستانی ڈرون بر آمد کرکے تلاشی کارروائی کے دوران منشیات کے دو تھیلے بھی بر آمد کئے ۔ /بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر پنجاب سیکٹر میں ڈرون کی سرگرمیوں میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ بی ایس ایف نے پنجاب سیکٹر میں فاضلکا میں ابوہر سرحد کے قریب پاکستان کی طرف سے آنے والا ایک ڈرون اور مشتبہ منشیات کے دو پیکٹ برآمد کیے۔بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے ترجمان نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ”مخصوص اطلاع پر الرٹ بی ایس ایف کے دستوں نے 22 جون کو صبح پاکستانی ڈرون برآمد کیا جس کے ساتھ فاضلکا ضلع کے جودھا والا گاو¿ں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 2 کلو گرام (ای پی ایکس) مشتبہ ہیروئن بھی برآمد کی گئی۔دریں اثنا، بی ایس ایف کے چوکس دستوں نے ایک بار پھر ڈرون کے ذریعے اسمگلروں کی اسمگلنگ کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز،بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ 20اور 21جون کی درمیانی رات، پاکستان کی طرف سے نکلنے والا ایک ڈرون اور راجستھان کے گھرسانہ سے مشتبہ منشیات کے دو پیکٹ برآمد ہوئے۔بیان کے مطابق مشتبہ منشیات کے دو پیکٹوں کا وزن تقریباً 2 کلو گرام تھا۔