ADVERTISEMENT
صبح 8:30سے دوپہر 2:30بجے تک سکول کھلے رہیں گے
سرینگر/
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہ ےکہ سرینگر شہر میں میونسپل حدود میں آنے والے تمام سکولوں کی اوقات کار میں تبدیلی لائی گئی ہے اور اب میونسپل حدود میں آنے والے سکولوں میں درس و تدریس کا کام صبح 8:30بجے شروع ہوگا اور دوپہر 2:20بجے تک جاری رہے گا۔ اس ضمن میں ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں پر ہوگا ۔
ADVERTISEMENT