سری نگر/ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں دوپہر کے بعد موسم کے کروٹ بدلنے سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا سلسلہ 12 جون تک جاری رہ سکتا ہے تاہم اس دوران گرمی میں بتدریج اضافہ ہوگا۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 8 سے 12 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد دوپہر بارشوں کے مختصر مرحلے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس دوران بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ادھر وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم درج ہو رہا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔