نئی دلی/۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ناگوں بائی پاس۔تیلیگاؤں، اور تیلیگاؤں۔رنگا گرہ کے درمیان 4 لین والے حصے کا افتتاح کیا اور منگلدائی بائی پاس اور آسام میں دبوکا۔پارکھوا کے درمیان 4 لین والے حصے کا سنگ بنیاد رکھا۔ چیف منسٹر شری ہمنتا بسوا سرما، ایم پی شری دلیپ سائکیا، ایم پی شری پردیوت بوردولوئی، اور ریاستی وزیر جنگلات اور ماحولیات جناب چندر موہن پٹواری آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس موقع پر موجود تھے۔ یہ 4 پروجیکٹ 1450 کروڑ روپے کے ہیں جو ریاست کے بنیادی ڈھانچے میں ایک اہم سرمایہ کاری کی علامت ہیں۔ نیشنل ہائے وے پر منگلدائی میں 535 کروڑ کی کل لاگت کے ساتھ 15 کلومیٹر کے بائی پاس کی تعمیر کی بنیاد آسام، مغربی بنگال اور اروناچل پردیش کے درمیان رابطے کو مضبوط کرے گی، بغیر کسی رکاوٹ کے سفر اور علاقائی انضمام کو فروغ دے گی۔ نیشنل ہائی وے پر ڈبوکا اور پارکھوا کے درمیان 13 کلومیٹر طویل بائی پاس کی بنیاد جس کی کل لاگت 517 کروڑ ہے، گوہاٹی-دیما پور اقتصادی راہداری کے ساتھ روابط کو مضبوط بناتا ہے، میانمار اور تھائی لینڈ سے روابط کو فروغ دیتا ہے۔ بائی پاس آسام اور ناگالینڈ کے درمیان بین علاقائی رابطے کو بڑھا دے گا۔