مغل باغات سمیت شہر کے مختلف علاقوںکا دورہ،تصویرکشی اورسیلفیاں بھی بنائیں
ٹورازم شعبے سے وابستہ سبھی طبقے سیاحتی صنعت کی شان رفتہ بحال ہونے کیلئے پُرامید
جھیل ڈل کے کنارے پرواقع شیرکشمیر انٹرنیشنل کنوونشن سینٹرمیں منعقدہ جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری تین روزہ میٹنگ میں شرکت کیلئے واردِکشمیر ہونے غیرملکی مندوبین نے بدھ کا دن خاصے جوش وخروش میں گزارا جی20کے کئی ممبرممالک کے مندوبین نے بدھ کے روز سیروتفریح کیلئے مغل باغات سمیت شہرکے کئی علاقوںکا دورہ کیا۔انہوںنے مشہور شالیمار باغ اور نشاط باغ سمیت سبھی مغل باغات میں جاکر خوب تصویرکشی کی اورسلیفیاں بھی بنائیں۔غیرملکی مندوبین نے اس دوران جھیل ڈل میں شکاراسواری بھی کی ۔مندوبین نے مغل باغات سمیت کئی علاقوں کادورہ کیا،اور بعدازاں دوپہر کے وقت لالچوک کے متصل متعددچناروں کے ساےے میں واقع پولوویو مارکیٹ کابھی دورہ کیا۔وہ پولو ویوکو دیکھ کرکافی محظوظ ہوئے ۔غیرملکی مندوبین نے دہلی واپس جانے سے قبل سخت سیکورٹی میں شہر سری نگر کے کئی تاریخی مقامات کادورہ کرنے کے دوران خوب فوٹو گرافی کی ،اورسیلفیاں بھی بنائیں ۔اس دوران بھاجپا کی جموں وکشمیرکے صدر رویندررینا نے سری نگرمیں جی20اجلاس کے انعقاد اوراس میں غیرملکی مندوبین کی شرکت پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اورنئی شروعات ہے ،جو دنیامیں جموں وکشمیر کی صورتحال اوریہاں کی قدرتی خوبصورتی کواُجاگر کیا ہے ۔اُدھر سیاحت سے جڑے مختلف طبقوں بشمول ہوٹل وہاﺅس بوٹ مالکان اورشکارہ والوںنے ایس کے آئی سی سی میں جی 20ٹورازم ورکنگ گروپ کی تیسری تین روزہ میٹنگ کے انعقاد پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اس اُمید کااظہارکیا کہ اس نوعیت کے اقدامات سے کشمیرکی سیاحتی صنعت کومزید فروغ ملے گا۔انہوںنے کہاکہ ایک اچھا پیغام دنیا کوملا ہے کہ کشمیری کتنے امن پسند اور مہمان نواز ہیں ،اورہماری یہی مہمان نوازی اورامن وانسانیت پسندی کشمیر اور کشمیرکی سیاحتی صنعت کی شان رفتہ کوبحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔