نئی دہلی/قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے بدھ کو گینگسٹر-دہشت گرد-اسمگلر کے مشتبہ تعلق کے سلسلے میں ملک کی چھ ریاستوں میں 100 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے ۔ ذرائع نے بتایا کہ راجستھان، قومی راجدھانی علاقہ، پنجاب، ہریانہ اور اتراکھنڈ سمیت چھ ریاستوں میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس سال کے شروع میں این آئی اے نے مشتبہ گینگسٹر-دہشت گرد لنک کیس سے متعلق کئی مقامات پر چھاپے مارے تھے ۔ ایجنسی نے لارنس بشنوئی اور نیرج بوانا سمیت کئی مشتبہ بدمعاشوں کے خلاف چھاپے مارے تھے ۔ پچھلے سال پورے ملک میں کئی مقامات پر گینگسٹرز اور دہشت گردوں کے درمیان مشتبہ گٹھ جوڑ کے خلاف چھاپے مارے گئے تھے ۔














