موسمی صورتحال ابتررہنے پر حکام کی ہدایات
سری نگر/اتوار کی شام سے جاری بارشوں اور برف باری کے باعث ڈوڈہ ،کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں حکام نے پیر کے روز پرائمری اورمڈل اسکول بند رکھنے کاحکم جاری کیا جبکہ کچھ علاقوںمیں ہائی اور ہائراسیکنڈری اسکول بھی بندرہے / تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں پیرکے روز اسکول بند رہے ۔عہدیداروں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں پیرکو8ویں جماعت تک کے طلباءوطالبات کے تمام اسکول ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے بند کردیئے گئے۔اطلاعات کے مطابق کشتواڑ، ڈوڈا اور رام بن کے بالائی علاقوں میں بھی تازہ برف باری ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنررام بن مسرت اسلام نے کہاکہ اس ضلع میں مڈل لیول (کلاس 8) تک کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول آج شدید بارش کے پیش نظر بند رہیں گے۔تاہم، امتحانات، اگر کوئی ہیں، شیڈول کے مطابق ہوں گے۔اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ رات بھر اضلاع کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد سردی کی لہر نے کشتواڑ، ڈوڈا اور رامبن کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اُدھر ڈوڈہ اورکشتواڑ اضلاع میں بھی حکام کی ہدایت پر پیر کے روز پرائمری














