جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سوموار کی شام دھیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ اس دوران علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آورں کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ قصبہ میں سوموار کی شام دھیر گئے نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شہری پر گولی چلاکر اسے شدید زخمی کردیا۔ جس کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا گیا ۔ زخمی شخص کی شناخت عاقب احمد ڈار ساکن مرہامہ بجبہاڑہ کے بطو رہوئی ہے ۔ پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے اور علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ۔ ادھر ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں کے حملے کی وجہ سے علاقہ میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ ادھر ہسپتال ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شہری کی حالت مستحکم ہے ۔













