ADVERTISEMENT
ہندواڑہ/شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں پیر کو ایک 3 سالہ بچہ پانی کے ٹب میں گرنے سے فوت ہوگیا۔
ADVERTISEMENT
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بچے نے پانی سے بھرے پانی کے بڑے ٹب میں چھلانگ لگا دی۔ ٹب میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے بچہ سانس لینے میں دشواری کا شکار ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حالانکہ گھر والے اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مقتول کی شناخت سدیس الطاف ولد الطاف احمد بابا ساکنہ ہندواڑہ کے مقام کرال گنڈ علاقہ کے طور پر کی گئی ہے۔














