جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں فوج اور فورسز نے ایک مشترکہ کارروائیوں کے دوران مختصر تصادم کے بعد ایک عدم شناخت جنگجوکو مارگرایا ہے ۔اس دورا ن پلوامہ میں پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاو¿ں میں جمعے کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوو¿ں کے درمیان ایک مختصرمسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔جموںو کشمیر پولیس ترجمان نے کہا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی علی الصبح ضلع شوپیاں کے رکھہامہ گاو¿ں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا پوری بستی کو دوران شب ہی بستی اس علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے جہاں جنگجو کی موجود گی کی اطلاع ملی تھی ۔انہوں نے بتایا انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران جوں ہی فورسز کی ایک پارٹی مشتبہ جگہ کے نزدیک پہنچی تو وہاں پناہ گزیں جنگجوو¿ں نے اس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم یہاں موجود فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہاں چھپا جنگجوﺅں جاں بحق ہوا ہے ۔













