ضلع بارہمولہ کے اپنے دورے کے دوسرے دن ، مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھا سرکار نے آج گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں ایک کانفرنس ہال کا افتتاح کیا جو کہ 1.14 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباءکو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اور مسابقتی کارکردگی کے حصول کے لیے اپنے اپنے شعبوں میں سخت محنت کریں۔انہوں نے طالب علم برادری کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ کو جدید تعلیم کے طریقوں سے آشنا کریں۔اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت کے خصوصی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھا سرکارضلع بارہمولہ کے دورے پر ہیں جس کا مقصد خطے میں ترقیاتی سرگرمیوں کے علاوہ معاشرے کے مختلف طبقات سے عوامی رائے حاصل کرنا ہے۔اپنے دورے کے دوسرے روز انہوںنے گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایک ملٹی پرپز کانفرنس ہال کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار ، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر (ڈاکٹر) یاسمین اشائی ، پرنسپل پروفیسر مشتاق احمد لون ، صدر ایم سی بارہمولہ توصیف رائنا ، مختلف محکموں کے سربراہان ، فیکلٹی ممبران اور دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے۔کانفرنس ہال کا افتتاح کرنے کے بعد ، وزیر نے طلباءاور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے تعلیمی منظر نامے سے متعلق اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کیا۔ طالب علموں کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران نے کچھ اہم مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا جو کہ تعلیمی ماحولیاتی نظام کے ہموار کام میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور ضلع میں مجموعی تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے ان کی بروقت دوبارہ فراہمی کی کوشش کی ہے۔دریں اثنا ، ڈاکٹر سرکار نے کالج حکام کو نیشنل اسسمنٹ ایکریڈیشن کونسل (این اے اے سی) گریڈ ‘اے’ باضابطہ طور پر پیش کیا جس کے دوران انہوں نے بہترین کارکردگی کے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے پر کالج انتظامیہ کی بہت تعریف کی