سرینگر21 اپریل// سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ مےں تےن منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔ پنچ سمیت 3 منشیات فروش گرفتار۔ چیلان بونیار اور میرچیمار میرگنڈ سے 127 گرام ممنوعہ برا¶ن شوگر جیسا مادہ اور اسپازمو پراکسیول کیپسول برآمد۔ ایس ڈی پی او اوڑی کی نگرانی میںپولےس پارٹی بونیار نے منشیات فروش شکیل احمد ولد محمد حنیف کندل ساکن ماور نوگام کپواڑہ کو گرفتار کیا جو وارڈ نوگام بی کا پنچ ہے۔ چیلان بونیار میں ناکہ چیکنگ کے دوران جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکہ پارٹی نے اسے حکمت سے پکڑ لیا۔اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس سے 127 گرام برا¶ن شوگر جیسی مادہ برآمد ہوئی اور اسے فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔ اسی دوران ایس ڈی پی او پٹن کی نگرانی میں پولیس نے، آئی سی پی پی میرگنڈ کی نگرانی میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میںغلام محمد ڈار ولد عبدلرحمان ڈار ساکن میرگنڈ اور منظور احمد ڈار ولد اسد اللہ ڈارساکن چنبل میرگنڈ میرچیمار میرگنڈ میں معمول کی گشت کے دوران پولےس نے ان کو دےکھ لےا ، گشت کرنے والی پارٹی کو دیکھ کر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گشتی پارٹی نے انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے Spasmo Proxyvon Plus کے 252 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس اسٹیشن بونیار اور پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔













