سرینگر21 اپریل// سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کی مفت ‘بلیو ٹِک’ سروس ختم ہونے کے بعد دنیا بھر میں اہم شخصیات اور دیگر صارفین کے اکاو¿نٹس سے’بلیو ٹِک’ ہٹانے کا مرحلہ شروع ہوگیا۔ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ‘بلیو ٹِک’ غائب ہوگیا ہے۔پاکستان میں عمران خان، شاہد آفریدی، بابر اعظم جبکہ ہندوستان میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ویراٹ کوہلی سمیت کئی اہم شخصیات کے اکاو¿نٹ سے بھی بلیو ٹِک ہٹا دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے کئی مشہور کھلاڑیوں اور گلوکاروں کے اکاو¿نٹس سے بھی بلیو ٹِک ہٹایا گیا ہے جبکہ کئی شخصیات نے اسے برقرار رکھا ہے۔ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے 20 اپریل سے صارفین کے اکاو¿نٹس سے مفت بلیو ٹِک ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاو¿نٹ کو ویری فائیڈ کرانے کا عمل ماہانہ فیس سے مشروط کردیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے۔












