سرینگر/جموں کشمیر میں زرعی شعبہ کو فروغ دینے کےلئے سرکار کی جانب سے جموں وکشمیر میںکسان سمپرک ابھیان چار ماہ تک چلایاجائےگا اور اس مدت کے دوران 3225کے قریب پنچایتوں کے تحت آنے والے علاقوں میںکسانوں کواعلیٰ میعارکے بیج، جدید ٹیکنالوجی، جراثیم کش ادویات، فصلوں کی پیداوار کے بارے میںجانکاری فراہم کی جائے گی ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے اس بات کی تصدیق کی کہ کسان سمپرک ابھیاں پروگرام سے گرین انقلاب آ نے میں مددملے گی ۔جموں وکشمیر انتظامیہ نے فیصلہ کیاکہ جموں وکشمیر میں کسان سمپرک ابھیان پروگرام چلایاجائےگا اور اس پروگرام کے ذریعے 3235پنچایتوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کسانوں کوکئی طرح کی جانکاری فراہم کی جائے گی ۔زراعت محکمہ کے ماہرین کسانوں کواعلیٰ معیار کے بیج بونے ،جراثیم کش ادویات چھڑکنے، کھاد ڈالنے اورجدیدٹیکنالوجی کوبروئے کار لانے کے بارے میں جانکاری فراہم کرینگے اور اس کسان سمپرک ابھیان کے دوران کسانوںکوطرح طرح کے مشورے بھی فراہم کئے جائےںگے۔اس پروگرام کے دوران کسانوں کے سوالوںکاماہرین جواب دینگے اورمختلف علاقوں میںزمین کاٹیسٹ کرایاجائےگا تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ایڈشنل چیف سیکریٹری نے ا س بات کی تصدیق کی کہ جموںو کشمیر کے تین ہزا ر2035پنچایتوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کسان سمپرک ابھیان چلے گا اور اس ابھیان سے سبزانقلاب لانے میں بھرپورمدد ملے گی ۔













