سرینگر کرگل میں ایک پُرانی شل پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک لڑکا از جاں ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کرگل ہوائی اڈے کے قریب اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں ایک پرانا شل زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شل پھٹ جانے سے تین افراد جن میںایک لڑکا بھی شامل تھا زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں لڑکا زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ، کرگل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت علی چودھری نے بتایا کہ ایک دھماکہ خیز گولہ آج دوپہر ایک کھیت میں گرا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ یہ پرانا نہ خول تھا جو پھٹ گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔














