سرینگر/15اپریل//جموں وکشمیر میں باسٹھ دن طویل امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوگی اس کے لئے آن لائن اور آف لائن رجسٹریشن پیرسے شروع ہوجائے گا۔ جموں وکشمیر میں 62 دن طویل امرناتھ یاترا اس سال یکم جولائیسے شروع ہوگی اور یہ 31 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگی۔ جموں کے ہمارے نامہ نگار نےبتایا ہے کہ یہ یاترا، اننت ناگ ضلعے میں پہلگام اور گاندر بَل ضلعے میں بال تَل، دونوںراستوں سے ایک ساتھ شروع ہوگی۔ البتہ اس سالانہ یاترا کے لئے آن لائن اور آف لائن طریقےسے رجسٹریشن کا عمل 17 اپریل کو شروع ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کل یاترا اوررجسٹریشن کے لئے تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بلارکاوٹ اور خوش اسلوبیسے یاترا کرائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے عہدبند ہے














