سرینگر/18مارچ//مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ جموں کشمیر کے لداخ علاقے میں ہندوستان اور چین کے درمیان صورتحال نازک اور خطرناک ہے کیوں کہ کچھ حصوں میں ہند چین فوج ایک دوسرے کے بہتر قریب ہے ۔ شنکر نے بتایاکہ ہماری فوج اپنی زمین پر ڈٹی ہوئی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی اہل ہے ۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے حالات کو معمول پر لانے کی بھر پور کوششیں جاری ہے اور خارجہ سطح پر بھی ہم کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں، جب تک کہ سرحدی تنازعہ ستمبر 2020 کے اصولی معاہدے کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔ لداخ کے مغربی ہمالیائی علاقے میں ہندوستان اور چین کے درمیان صورتحال نازک اور خطرناک ہے،