ADVERTISEMENT
کار میںموجود 2بچوں سمیت سات افراد کو بچالیا گیا ،ایک کی موت چھ زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا
سرینگر/07مارچ /سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر مٹی کا تودا گرآیا جس کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر 6افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے قریب لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ایک بھاری بھرکم مٹی کے تودے کے نیچے جی سی بی اورایک گاڑی آگئی جس دوران بچاﺅ آپریشن شروع کردیا گیا اور 2بچوں سمیت 7افراد کو بچالیا گیا ۔اس موقعے پر ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے ۔
ADVERTISEMENT