سرینگر/04مارچ/سرینگر جموںشاہراہ کو ضروری مرمت کے بعد دوطرفہ ٹریفک کےلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے حکام نے ہفتہ کو بتایاآج صبح سے ہی شاہراہ پر دو طرف ٹریفک بحال کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں کو نظم وضبط کا خیال رکھنا چاہئے اور لین ڈاروئنگ کو اپنا نا چاہئے ۔ مرمت اور دیکھ بھال کے کاموں کی وجہ سے ایک دن تک بند رہنے کے بعدجموں سرینگر قومی شاہراہ کو دونوں طرف سے مسافروں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے آج صبح جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ شالگیڈی میں دیکھ بھال کے کام کی وجہ سے ہائی وے بند ہے۔جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہاکہ جموں سرینگر ہاوے پر دونوں طرف چلنے والی مسافروں کی ٹریفک کو لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے، لین کا نظم و ضبط رکھیں۔انتظامیہ کی جانب سے قومی شاہراہ پر دیکھ بھال اور مرمت کے کام کے لیے 3 مارچ اور 10 مارچ کو ٹریفک ڈرائی ڈے کے طور پر منانے کے بعد جمعہ کو جموں اور سری نگر کے درمیان سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ہائی وے وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے۔ضروری سامان اور دیگر گاڑیوں سے لدے کشمیر جانے والے ٹرک شاہراہ سے گزرتے ہیں اور کشمیر سے پھلوں سے لدے ٹرک اس سڑک کے ذریعے ملک کے باقی حصوں کی طرف جاتے ہیں۔