سے منشیات کی دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے میں نمایاں کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کٹھوعہ کے ایس پرتھن نندن سنگھ پولیس ٹریننگ سکول میں 29 ویں بی آر ٹی سی بیچ کے ریکروٹ کا نسٹیبلوں کی اٹیسٹیشن کم پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کی بہترین پولیس فورس میں نئے بھرتی ہونے والوں کو مبارک باد دی اور ان کا خیر مقدم کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ قوم کے تئیں اَپنی ذمہ داری کو اِنتہائی حساسیت ، عزم اورلگن کے ساتھ نبھائیں گے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” جموںوکشمیر پولیس کی دیانتداری ، لگن او رپیشہ ورانہ مہارت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم ہے ۔ہم سب کو جموںوکشمیر پولیس کی طرف سے منشیات کی دہشت گردی سے نمٹنے اور قانون کی حکمرانی کو نافذ کرنے میں نمایاں کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔“اُنہوں نے داخلی سلامتی کے چیلنجوںسے نمٹنے کے لئے مستقبل کے تیار پولیسنگ کی حکمت عملی پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” یہ ہماری پولیس فورسز کے لئے مشکل وقت ہیں کیوں کہ آج دُنیا کو روایتی اور غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے ۔ ہمیں دہشت گردوں کو نظریاتی اور مالی مدد فراہم کرنے والے ماحولیاتی نظام کو بے اثر کرنے کے لئے چوکس اور پُر عزم رہنے کی ضرورت ہے ۔“اُنہوں نے کہا ،” ہم ’ واسودھائیو کٹم بکم ‘ اورپُر اَمن بقائے باہمی میں یقین رکھتے ہیں ۔ایک مہذب معاشرے میں تخریبی عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔“اُنہوں نے کہا کہ آج نارکو دہشت گردی معاشرے کے لئے سب سے بڑے خطرات میں سے ایک بن چکی ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ ، جموںوکشمیر پولیس اور ہماری سیکورٹی فورسز منشیات کی دہشت گردی کے چیلنجوں سے جامع اَنداز میں نمٹنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی کی اُمنگوں کو پورا کرنے کے لئے محفوظ اور صحیح ماحول فراہم کرنا ہمارامقدس فرض ہے۔اُنہوں نے اِس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیچ میں اعلیٰ عہدے خواتین کانسٹیبلوں نے حاصل کئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں ظاہر کرتی ہے کہ ہمار ی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی جی پی دِلباغ سنگھ سے مزید کہا کہ وہ پولیس فورس میں خواتین کے لئے ریزرویشن کے کوٹہ کو بڑھانے پر غور کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے پراپرٹی ٹیکس اور اِنسداد تجاوزات مہم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ عام آدمی کے مفادات کے تحفظ کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہوگا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ اِنسداد ِتجاوزات مہم کے دوران کوئی غریب متاثر نہ ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت ، صنعتوں اور سیاحت جیسے شعبوں میں رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت کو بھی شیئر کیا۔ڈی جی پی دِلباغ سنگھ نے نئے بھرتیوں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ نے اَپنی تربیت کے دوران جو مہارتیں ، علم ، اَقدار حاصل کی ہیں وہ اِس عظیم پیشے میں آپ کی کیریئر کی بنیاد کے طور پر کام کریں گی۔ڈی جی پی نے پولیس کی جدید کاری میں مسلسل تعاون کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔ایس پی ایس پی ٹی ایس کٹھوعہ کے پرنسپل روپ راج نے تربیتی کورس کے دوران مختلف خصوصی ماڈیولز اور دیگر سرگرمیوں پر تربیتی پروگرام کے بارے میںبتایا۔پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس سے اَپنے فرائض محنت اور دیانتداری سے سر اَنجام دینے کا حلف لیا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے راشٹریہ سلامی لی اور شاندار پریڈ اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ دیکھا ۔اُنہوں نے تربیتی کورس کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو بھی مبارک باد دی۔آر / سی ٹی سنالی بھگت بہترین آل راﺅنڈر بن کر اُبھریں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے ریکروٹ کانسٹیبلوں محترمہ سرلین کور، محترمہ سپنا سینی، محترمہ ہینا چودھری اور محترمہ نیتیکارا جپوت کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے اعزاز سے نوازا۔پی ٹی ایس کٹھوعہ میں کل 480 نئے بھرتی ہوئے جن میں 49 خواتین بھرتی کانسٹیبل شامل ہیں ، نے آج اَپنی سخت تربیت مکمل کی ہے ۔ 480 میں سے 330 کانسٹیبل پہلے ہی ایس پی اوز ، 32پیرو کاروں کے طور پر اور 85کو ایس آر او کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر سینئر سروس اور ریٹائرڈ پولیس و آرمی کے اہلکار ، پی آر آئی نمائندے اور پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس کے کنبے کے اَفراد موجود تھے۔