پولیس نے این آئی اے کی ہدایت پر فرار شدہ افراد کے خلاف گرفتاری کی وارنٹ جاری کی ۔ پولیس
پولیس نے کشتواڑ میں 13افراد کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کئے ہیں جو اس وقت پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں مقیم ہے اور مبینہ طو رپر جنگجوئیانہ سرگرمیوںمیں ملوث ہے ۔ پولیس نے ان کے خلاف متعدد دفعات کے تحت کیس بھی درج کرلیا ہے
کشتواڑ پولیس نے این آئی اے کورٹ جموں سے کشتواڑ ضلع کے 13 سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیے ہیں جو اس وقت پی او کے سے کام کر رہے ہیں۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کشتواڑ پولیس، این آئی اے کی خصوصی عدالت، جموں کی درخواست پر، 13 عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ (این بی ڈبلیو) جاری کیے جو ضلع کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن وہ PAKمیںآباد ہیں اور کام کر رہے ہیں۔