سرینگر 28 فروری/بارہمولہ پولےس نے دو قمار بازوں کو گرفتارکرکے داوَ پر لگائی گئی رقم 3850اور تاش کے پتے برآمد کرکے ضبط کی۔تھانہ شیری کی پولیس پارٹی نے گا¶ں ہیون میں گشت کے دوران 4 افراد کو زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت ہیون کے قریب باغات میں جوا کھیلتے ہوئے پایا۔پولیس پارٹی کی اطلاع پر جواریوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جن کا پولیس پارٹی نے پیچھا کیا جن میں سے دو قمار بازموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔البتہ دو قمار بازوں کی شناخت سہیل احمد صوفی ولد محمد ایاز، اوربشیر احمد راتھر ولد محمد عبداللہ ساکناں ہیون بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے تاہم موقع سے فرار ہونے والے دیگر دو قمار بازوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ان کے پاس سے تاش کے ساتھ 3850 روپے کی رقم برآمد کی گئی۔تھانہ پولےس شےری نے ا س سلسلے مےں متعلقہ دفعات کے تحت کےس درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔













