صارفین میں غلط اندراجات کا اندیشہ ،مزید جانکاری عام کرنے کی صلاح
سرینگر// کشمیر میں بجلی سپلائی میں حالیہ خلل کے دوران ہی پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے تقریبا55ہزار صارفین کو یکم جون 2023سے پری پیڈ طرز پر بلوں کی ادائیگی کا مکلف بنایا ہے جس کا اطلاق یکم جون سے شروع ہوچکا ہے تاہم عام صارفین اس نئے طرز ادائیگی کو سمجھنے اور مکمل جانکاری حاصل کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ سے زیادہ سے زیادہ معلومات پھیلانے کی صلاح دی ہے ۔چھانہ پورہ سرینگر کے ایک شہری عبدالمجید نے ٹی ای این کو بتایا کہ یکم جون سے انہیں موبائل پر متواتر ایس ایم ایس موصول ہورہے ہیں جن میں بجلی بلوں کی ادائیگی کیلئے کہا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ آن الئن طرز ادائیگی سمجھنے اورس یکھنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے اس لئے متعلقہ محکمہ کو زیادہ سے زیادہ جانکاری عام کرنی چاہئے ۔یہ دفعتا نہیں ہوسکتا اور کہیں ایسا نہ ہو کہ بجلی بلوں کے بارے میں غلطیاں سرز ہوں ۔اس بارے میں خبر رساں ایجنسی ٹی ای این سے بات کرتے ہوئے کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک اعلی آفیسر نے بتایا کہ یکم جون نے55000صارفین پری پیڈ طرز پر بلیں بھی دیکھ پائیں گے اور ان کی ادائیگیاں بھی آن لائن ایپ کے ذریعے ہی کرسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ یہ آسامن چیز ہے کیونکہ اکثریت موبائل کا استعمال کرتی ہے اور جس طرح موابئل یچارج ہوتا ہے ویسے ہی ان لائن بجلی بلوں کی ادائیگی بھی ممکن ہے ۔واضح رہے کہ کے پی ڈی سی ایل کے چیف انجینئر نے گذشتہ ماہ اس حوالے سے بتایا تھا کہ پہلے مرحلے میں لگائے گئے سمارٹ میٹر پری پیڈ کنورڑن کے اہل ہیں۔ صارفین اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی ایک موبائل ایپلی کیشن ”سمارٹ بل سہولت پلیٹ فارم“ کے ذریعے کریں گے۔ صارفین اپنی ترجیح کے مطابق اپنے اکاونٹس کو ری چارج کر سکتے ہیں۔جون 2023 میں، صارفین مئی کے مہینے کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دیں گے، جس کے بعد وہ پری پیڈ کنورڑن کے اہل ہو جائیں گے۔ ری چارج کرنے کے بعد صارفین اپنا بیلنس چیک کر سکیں گے اور اپنے بجلی کے استعمال کی نگرانی کر سکیں گے۔ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں نصب 55,000 سمارٹ میٹرز کے لیے پری پیڈ خدمات دستیاب ہوں گی۔ اب تک نصب باقی سمارٹ میٹر بعد میں پری پیڈ خدمات کے اہل ہو جائیں گے۔اس سلسلے میں،کے پی ڈی سی ایل نے ایک اشتہار شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پری پیڈ موڈ کے ساتھ رجسٹرڈ صارفین کو ہر ماہ 2% رعایت ملے گی۔اشتہار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صارفین آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں نصب اسمارٹ میٹر والے صارفین پری پیڈ کنورڑن کے اہل ہیں۔اس اشتہار میں صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے کنکشن کو فعال رکھنے کے لیے اپنے اکاو¿نٹ کو باقاعدگی سے ری چارج کریں۔عام لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کو زیادہ سے زیادہ جانکاری اور سملے کو اس کام پر لگانا چاہئے تاکہ بلوں کی ادائیگیوں میں غلطیاں سرزد نہ ہوں