نئی دلی۔ 28؍ فروری/ چھترپتی سمبھاج نگر میں دو روزہ ویمن-20 (ڈبلیو (20 افتتاحی اجلاس آج اختتام پذیر ہوا۔ اس میٹنگ میں ممبر ممالک، مہمان ممالک اور خصوصی مدعوین کی تقریباً 150 معزز خواتین نے شرکت کی۔ پیر کے روز و افتتاحی تقریب میں مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر برائے خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر (ڈبلیو سی ڈی)، محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے بھارت کی صدارت میں ڈبلیو 20 کے پانچ ترجیحی شعبوں کے بارے میں بات کی، یعنی بنیادی سطح پر خواتین کی قیادت، خواتین کا کاروبار اور زراعت کے شعبے میں خواتین کی صلاحیت، ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنا، تعلیم اور ہنرمندی کا فروغ اور خواتین اور لڑکیوں کا آب و ہوا میں تبدیلی کو روکنے کے لیے استعمال کرنا شامل ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں سے ڈبلیو – 20کے رکن مندوبین کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر نے کہا کہ ڈبلیو 20 کی قیادت اور شراکت کی قدر کی جاتی ہے کیونکہ ڈبلیو 20 کے رکن مندوبین کی آمد اس حل کی آمد کی نشاندہی کرتی ہے جس کی دنیا کی خواتین خواہش کرتی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں ڈبلیو 20 کے بہترین دماغوں کا امتزاج ہر ملک سے خواتین کی قیادت میں کاروبار، زرعی معاشروں میں خواتین، تعلیم اور خاص طور پر ہنر مندی، صحت کے شعبے میں خواتین کی ضروریات اور خواتین کی ترقی کے لیے بہترین طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ اس نے ایکوئٹی لانے کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ڈبلیو – 20ممبران پر زور دیا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ کس طرح پوری دنیا میں خواتین کی شمولیت کے فریم ورک کو حکومتوں اور فریق اداروں کے ساتھ توسیع دی جائے۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کی 30 لاکھ خواتین میں سے جو بنیادی سطح پر سیاسی دفاتر میں تعینات ہیں، 1.4 ملین خواتین بھارت کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 230 ملین پی ایم مدرا قرض سے فائدہ اٹھانے والی خواتین ہیں۔ بھارت میں 100 ملین کے قریب خواتین بھی زرعی شعبے میں افرادی قوت کا حصہ ہیں۔ ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی قومی تعلیمی پالیسی میں صنفی شمولیت فنڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔جی – 20 شیرپا جناب امیتابھ کانت، حکومت ہند میں خزانے کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر بھگوت کراڈ، حکومت ہند میں ریلوے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب دانوے پاٹل، ارکان اسمبلی جناب اتل سیو، ایس سندیپن راؤ بھومرے، ڈبلیو 20 کی بانی صدر ، ڈاکٹر گلڈن ترکتان، ڈبلیو-20 کی سربراہ ڈاکٹر سندھیا پوریچا اور ڈبلیو-20 کی چیف کوآرڈینیٹر، محترمہ دھریتری پٹنائک بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھیں۔غور و خوض کے لیے ایک طریقہ کار طے کرتے ہوئے، جناب امیتابھ کانت نے پیر کے دن کہا کہ ، ’’نہ صرف خواتین کو فیض کنندگان بنانا ہے، بلکہ خواتین کا ترقی کی رہنماؤں کے طور پر ابھرنا کلیدی ایجنڈا ہے کیونکہ خواتین اور بچے غربت سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈبلیو 20 کو خواتین کی لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے جو کہ عالمی خوشحالی کے لیے ایک اہم طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔خزانے کے وزیر مملکت برائے ڈاکٹر بھگواد کشن راؤ کراڈ نے ڈبلیو – 20ممبران، مہمانوں اور خصوصی مدعوین کا تاریخی شہر چھترپتی سمبھاجی نگر (سابقہ اورنگ آباد) میں خیرمقدم کیا ۔ ریلوے، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے پاٹل نے مرکزی حکومت کی اسکیموں جیسے پی ایم جے ڈی وائی، مدرا یوجنا کے بارے میں بات کی جس سے خواتین کو بے حد فائدہ پہنچ رہا ہے۔














