سرکار کے ہر فیصلے کو عوام مخالف قراردینا منفی سیاست کاری کے سوا کچھ نہیں ۔ منوج سنہا
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا ہے کہ پرارٹی ٹیکس کے حوالے سے لوگوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے جبکہ یہاں پر جو ٹیکس کا نظام مرتب کیا گیا ہے وہ ملک میں سب سے کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اصراف تو کرتے ہیں لیکن قومی سطح پر فلاح و بہبود کےلئے اگر انہیں کچھ کرنے کی صلاح دی جاتی ہے تو اس میں تاویلات لاتے ہیں اور اس میں زیادہ تر منفی سیاست دان روڑے اٹکاتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پراپرٹی ٹیکس شہروں کی مالی خودمختاری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ہمارے شہروں کو تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کرنا چاہئے اور ترقی کے انجن کے طور پر ابھرنا چاہئے۔ اس کے لیے شہروں کی مالی خودمختاری ضروری ہے۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میں جو پراپرٹی ٹیکس کا نظام تشکیل دیا گیا ہے وہ ملک میں سب سے کم ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ کچھ سیاست دان منفی سیاست چمکانے کےلئے سرکاری اقدامات کے حوالے سے لوگوں کو خوفزہ کرتے ہیں کیوں کہ اس سے وہ جال میں آتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہوگا اور جموں و کشمیر میں عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔عمل درآمد عام لوگوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پراپرٹی ٹیکس شہروں کی مالی خودمختاری اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عوامی سہولیات کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ ہمارے شہروں کو تیز رفتار ترقی کا مشاہدہ کرنا چاہیے اور ترقی کے انجن کے طور پر ابھرنا چاہیے۔ اس کے لیے شہروں کی مالی خودمختاری ضروری ہے۔ جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہوگا اور جموں و کشمیر میں عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔عمل درآمد عام لوگوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ایل جی موصوف نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے جموں کشمیر ایک ایسا خطہ ہے جہاں پر ہر سرکاری فیصلے کو لوگوں کے خلاف سمجھا جاتا ہے جبکہ سرکار لوگوں کی بھلائی کےلئے کام کرتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیاست دان لوگوں کا استعمال اپنے مفاد کےلئے کرتے ہیں اس لئے لوگوںکو سرکار پر بھروسہ کرنا چاہئے ۔














