کولکاتہ۔ 24؍ فروری/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں پرزوردیاہے کہ وہ جدت طرازی کریں ، جدیدترین ٹیکنولوجیز تیارکریں اورنئی نئی کمپنیاں ، تحقیقی ادارے اور اسٹارٹ اپس قائم کریں تاکہ حکومت کی جانب سے بھارت کو ایک زیادہ طاقتور اورخودکفیل ملک بنانے کی غرض سے کی جارہی کوششوں میں مزید تیزی لائی جاسکے۔ آج یہاںمغربی بنگال میں بیربھوم کے مقام پروسوا بھارتی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے جلسے کے دوران ، طلباسے خطاب کرتے ہوئے ، جناب راج ناتھ سنگھ نے ان نوجوانوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ گرودیورابندرناتھ ٹیگور سے ترغیب حاصل کریں اور ملک کوترقی کے راستے پرآگے لے جانے سے متعلق مجموعی مقاصدکی حصولیابی کی خاطرکوششیں کرنے کے دوران ، ایک ہاتھ میں وژن اورعلم ودانش اوردوسرے ہاتھ میں صدیوں پرانی بھارتی روایات اوراقدار کے ساتھ آگے بڑھیں ۔رکشامنتری نے طلباکو ترغیب فراہم کرنے کے لئے کہاتا کہ وہ اپنی بہترین قابلیت اورصلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں ، ایک ٹیم کے طورپر کام کرسکیں اورزندگی کی کامیابی اورناکامیوں کے سبب اپنے راستے سے بھٹک نہ سکیں ۔جناب راج ناتھ سنگھ نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ جہاں کہیں بھی جائیں وسوابھارتی کی خوشبو پھیلائیں ۔ اسے انھوں نے ان کی اخلاقی ذمہ اری قراردیا۔ انھوں نے وسوابھارتی یونیورسٹی کو گرودیورابندرناتھ ٹیگور کے فلسفے کی وراثت کی ایک جسمانی شکل قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ وسوابھارتی ، بھارتی کے ساتھ ساتھ عالمی علم ودانش کا ایک منفرد امتزاج ہے ۔ یہ یونیورسٹی دنیابھرسے علم ودانش کی روانی کو بھارتی فکر میں ذہن نشین کراتی ہے اورپوری دنیا کو روحانی بصیرت عطاکرتی ہے ۔گرودیو رابندرناتھ ٹیگور کے قومیت اورعالمی سطح پر انسانی ہمدردی کے نظریہ کااجاگر کرتے ہوئے ، رکشامنتری نے طلباء کو اس بات کی وضاحت کی ۔ عظیم فلسفی نے اپنے نظریات ، فلسفے اوراقدار سے بھارتی معاشرے اورسیاحت کوکس طرح بہت متاثرکیا۔ انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ بھارتی قومیت ، صدیوں سے ، تعاون ، اشتراک اور انسانی فلاح وبہبود پرمبنی رہی ہے ۔جناب راجناتھ سنگھ نے ملک کی ترقی کے لئے صنعتی ترقی اورجدیدترین سائنس اورٹیکنالوجی کو فروغ دینے سے متعلق گرودیورابندرناتھ ٹیگور کے وژن کا خاص طورپرذکرکیااوراس بات کو نمایاں کیاکہ اس دور میں مستقبل سے متعلق ان کے نظریات ، آج بھی بہت مفید ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ آج ہم دنیا میں پانچویں سب سے بڑی معیشت کے طورپر لگاتار ترقی اورپیش قدمی کررہے ہیں ۔ مورگن اسٹین لے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ، بھارت اگلے چارپانچ سال میں تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ میں پُرامید ہوں کہ ہم 2047تک دنیا کی اعلیٰ ترین معیشت بن جائیں گے اوریہ گرودیو رابندرناتھ ٹیگور کی حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔رکشامنتری نے سماجی کایاپلٹ ، خواتین کو بااختیاربنانے اورذات پرمبنی تفریق کوختم کرنے سے متعلق گرودیورابندرناتھ ٹیگور کے بصیرت افروز خیالات کا بھی سرسری طورپرذکرکیاجو کہ اس وقت حکومت کے لئے ایک ترغیب رہی ہے ۔













