بارہمولہ 24 فروری/سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش میں، بدھ کو بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے میں ایک سنو فیسٹیول(برف میلہ )کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں نوجوانوں کا ایک بہت بڑا اجتماع دیکھنے کو ملا۔ فیسٹیول میں موسیقی، رقص اور ثقافتی تقریبات دیکھنے میں آئیں جنہوں نے لوگوں کو مسحور کر دیا، لیکن توجہ کا خاصہ اسنو کرکٹ، والی بال اور سکینگ تھا۔ اس موقع پر ڈی سی اصغر نے کہا، "رفیع آباد میں اسنو فیسٹیول کا انعقاد گاؤں کی سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے منڈ داجی میں سرمائی کھیلوں کا میلہ منایا۔ رفیع آباد اور بارہمولہ سے ہزاروں لوگ یہاں آئے۔ اسپورٹس فیسٹیول میں، ہم نے والی بال، کرکٹ اور ٹریکنگ جیسے بہت سے کھیل شروع کیے ہیں۔ مقامی بچوں نے اس کھیل میں حصہ لیا۔”انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایسی مزید کوششیں کی جائیں گی جہاں ہم مقامی ثقافت کو فروغ دیں گے۔ میلے کو زبردست ردعمل ملا۔ بہت سے دوسرے مقامات ہیں جنہیں تیار کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اسے جلد ہی کریں گے۔اے این آئی سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندے نے کہا، "اس جگہ کی خوبصورتی سوئٹزرلینڈ سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ ہر کسی کو اس جگہ کا دورہ کرنا چاہیے اور اسے دیکھنا چاہیے۔