اسلام آباد۔23؍ جنوری/ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے کچھ حصے تاریکی میں ڈوب گئے کیونکہ کوئٹہ اور گڈو کے درمیان ہائی ٹینشن بجلی کی سپلائی لائن میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا۔ اے آر وائی نیوز نے یہ آ ج یہ اطلاع دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے 22 اضلاع بشمول کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور، ملتان ریجن کے شہروں، کراچی اور دیگر میں صبح 7:35 بجے کے قریب بجلی کی بندش ہوئی۔اسلام آباد میں 117 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کہا کہ وہ علاقائی کنٹرول سینٹر سے رابطے میں ہیں۔لاہور میں مال روڈ، کنال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صارفین کو بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔ حکام نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔بجلی بند ہونے کی اطلاع دینے کے لیے مختلف شہروں سے لوگ سوشل میڈیا پر جمع ہوئے۔ تاریکی میں ڈوبنے کے بعد سوشل میڈیا میں میمز کا سیلاب آگیا۔اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، ملک کے مختلف حصوں کو متاثر کرنے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی ایک بڑی وجہ بجلی کی پیداوار میں انتہائی کمی کو بتایا۔آج صبح بجلی کی پیداوار 7,000 میگاواٹ سے کم تھی، باخبر ذرائع نے بتایا کہ 6000 میگاواٹ بجلی تک دستیا تھی‘‘۔ذرائع کے مطابق ملک میں ہائیڈل پاور کی پیداوار 90 فیصد جبکہ تھرمل پاور کی پیداوار میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مختلف تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے 12 سے زائد پاور پلانٹس پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔ گڈو، جامشورو، مظفر گڑھ پاور پلانٹس نہیں چل رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پاور پراجیکٹ تکنیکی خرابی کے باعث گزشتہ آٹھ ماہ سے بند ہے۔