کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ نے پہلے ہی وارننگ جاری کی
جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ایک گاو¿ں میں اتوار کو برفانی تودہ گر آیا جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔انتظامیہ نے پہلے ہی10اضلاع میں تودے گر آنے کی وارنگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی تھی۔ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز میں پھر ایک بار ایک برفانی تودہ گرآیا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی یا ملی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔حکام نے بتایا کہ برفانی تودہ دوپہر کے وقت شمالی ضلع کے تلیل سیکٹر کے گاوں ہسنگم سے ٹکرا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقامی باشندوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔14 جنوری کو ایک اور برفانی تودہ ضلع کے گریز سیکٹر سے ٹکرا گیا۔ اسی دن وسطی کشمیر کے گاندربل میں سونمرگ کے سربل علاقے میں بیک وقت دو برفانی تودے گرے۔ ان میں سے کسی بھی برفانی تودے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔تاہم، 12 جنوری کو سربل میں ایک اور برفانی تودہ گرنے سے ایک تعمیراتی کمپنی کے دو مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔حکام نے یونین ٹیریٹری کے آٹھ اضلاع میں اگلے 24گھنٹوں کے لیے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔حکام نے بتایا کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، رامبن، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں 2500-2600 میٹر سے اوپر کے درمیانی درجے کا برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔بارہمولہ اور گاندربل اضلاع میں 2600 میٹر سے کم خطرے کی سطح پر برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔