جموں کے شیو گڑھ دھر ادھم پور علاقے میں منگل کی صبح اس وقت افرا تفر ی پھیل گئی جب تیکینکی خرابی کی وجہ سے فوجی ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیاجس کے نتیجے میں اس میں سوار دو اعلیٰ رینک یافتہ پائلٹ ہلا ک ہو گئے ۔ دفاعی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث فوج کا ہیلی کاپٹر جموں کے شیو گڑھ دھر ادھم پور علاقے میں منگل کی صبح گر کر تباہ ہو گیا ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دھند کے نتیجے میں پائلٹ ہیلی کاپٹر پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اور گر کر نیچے آیا جس کے نتیجے میں جہاز کے دو پائلٹ زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں بعد میں اسپتا ل میں دم توڑ بیٹھے ۔ اودھم پور ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حقائق جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہے کہ کس طرح سے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ۔