پونچھ میں منگل کے روز ایک دوشیزہ کی لاش اس کے گھر سے پُر اسرار طور پر برآمد کرلی گئی ہے ۔اس واقعے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ ادھر پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی اعلیٰ سطحی چھان بین شروع کردی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے بھٹادھرن منڈھر میں منگل کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 15سالہ دوشیزہ کی لاش کو اس کے گھر میں پُر اسرار طور پر پایا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کو کمرے میں رسی سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس دوران اہلخانہ نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کے حوالے سے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ اس دوران پولیس ذرائع نے بتایا کہ لوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آسکتی ہے تاہم پولیس اس سلسلے میں ہر زاﺅے پر تحقیقات کرے گی ۔ پولیس نے ابتدائی طور 174سی آر پی سی کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ ادھر اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ جوق در جوق مہلوک دوشیزہ کے گھر پہنچے ۔ دریں اثناءپولیس نے دوشیزہ کی لاش کو آخری رسومات کےلئے ورثاءکے حوالے کردی ہے۔