گاڑی گہری کھائی میں جاگرنے سے دو رشتے دار بھی لقمہ اجل بن گئے
سرینگر /29دسمبر//جموں میں مختلف حادثات میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک کیب ڈرائیور سمیت تین افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو اشخاص جو الگ الگ حادثوں میں لقمہ اجل بن گئے آپس میں قریبی رشتے دار تھے ۔ جموں صوبے میں مختلف سڑک حادثات میں سرینگر کے ایک کیب ڈرائیور سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈلگیٹ سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک کیب ڈرائیور رام بن کے قریب اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنی گاڑی سے قابو کھو بیٹھا اور اس کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ادھر ریاسی میں دو قریبی رشتے دار اُس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی جس میں وہ سوار تھے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 27سالہ گوربخش سنگھ اور 32سالہ منجت سنگھ لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ پولیس نے دونوں معاملوں میں کیس درج کرلیا ہے ۔