ہتھیاروں کی تسکری کا منصوبہ پاکستان میں بیٹھے جنگجو نے بنایا تھا ۔ پولیس
سدرا جموں میں عسکریت پسندوں اور فوج کے مابین جھڑپ کے دوران ٹرک کا ڈرائیور ہنوز فرار ہے جس کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں کئی جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے ہیں اور فرار ملزم کی گرفتاری جلد ہی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس دوران پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اس جھڑپ کا ماشٹر مائنڈ اس وقت پاکستان میں مقیم ہے جس نے ہتھیاروں کی تسکری کےلئے ٹرک کاانتخاب کیا تھا اور جنگجوﺅں تک ہتھیار پہنچانے کا منصوبہ بھی اسی نے تشکیل دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سدرا جموں میں گزشتہ روز ایک ٹرک میں ہتھیاروں کی تسکری کو ناکام بناتے ہوئے ایک جھڑپ میں فوج نے چار جنگجوﺅں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا جبکہ اس واقعے میں تباہ شدہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوا تھا جس کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے اور اس سلسلے میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ کئی جگہوں پر آج بھی چھاپے ڈالے گئے ۔ پولیس نے اس جھڑپ کے ضمن میں اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے ہتھیاروں کی تسکری کا منصوبہ پلوامہ کے ایک جنگجو نے بنایا تھا جو کہ اس وقت پاکستان میں موجود ہے ۔ پولیس کے مطابق اسحاق مولوی عرف اسحاق نگرو نے ہی ٹرک کے ذریعے ہتھیار وادی پہنچنانے کا منصوبہ بنایا تھا جس کو فوج نے ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں چار جنگجو جاں بحق ہوئے تھے اور ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوا ہے جس کو جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔