علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ،لوگوں میں سنسنی پھیل گئی ، پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کردی
سرینگر/28دسمبر///رام بن میں ایک کمرے میں ایک ماں اپنے تین بچوں سمیت پُر اسرار طور پر مردہ پائی گئیں ۔ اس واقعے کے نتیجے میں علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے اور ہر طرف سنسنی کا ماحول پھیل گیا ۔ ادھر پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ رام بن میں بدھ کے روز اُس وقت سنسنی کاماحول پھیل گیا جب ایک ہی کمرے میں ایک خاتون اپنے تین بچوں سمیت مردہ پائی گئی۔ اس واقعے سے علاقہ میں ماتم بچھ گیااور سنسنی کاماحول پھیل گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کی مشتبہ حالت میں موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس کا علم ہوتے ہی آس پاس کے لوگوں میں سنسنی پھیل گئی۔اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال بھیج دیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کی موت پُر اسرار حالت میں ہوئی ہے اور اس معاملے میں اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ادھر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماں اور تین بچوں کی موت کمرے میں گیس جمع ہونے سے ہوئی ہے کیوں کہ سخت سردی سے بچنے کےلئے کمرے کو ہر طرف سے بند کردیا گیا تھا جہاں پر ہوا کا دخول کےلئے کوئی معقول انتظام نہیں تھا ۔ ادھر پولیس ذرائع نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ بچوں اور اس خاتوںکی موت کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے اورموت کی وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ظاہر ہوسکتی ہے ۔دریں اثناءجائے موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی پہنچ گئے ہیںجنہوں نے اس معاملے کے حوالے سے لوگوںسے بھی بات چیت کی ۔