ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ،صدر ہسپتال سرینگر منتقل
سرینگر/19دسمبر /ڈگام میںٹریکٹر سڑک پر اُلٹ جانے سے ایک مزدور لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ اس حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جس کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں سوموار کی صبح ٹریکٹر الٹنے سے ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یہ واقعہ سب ڈویڑن کھاگ کے مال پورہ گاو¿ں میں پیش آیا۔پولیس ذرائع نے مقتول کی شناخت نرسنگ پورہ کھاگ کے رہنے والے اشفاق احمد غازی کے طور پر کی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر ڈرائیور کو بھی چوٹیں آئیں اور اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔