ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اَسد نے 12اور 13 دسمبر کی درمیانی شب شہر کے مختلف ہسپتالوں کا دیر رات معائینہ کیا تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کی نگرانی کی جاسکے۔اُنہوں نے ایس ایم ایچ ایس ، جے ایل این ایم، سی ایچ سی غوثیہ خانیار اور دیگر ہسپتالوں کا اَچانک دورہ کیااور میڈیکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کے نائٹ ڈیوٹی روسٹر ، گرمائش اِنتظامات ، فارمیسیوں میں اَدویات ، اَدویاتی کی دستیابی اور لیبارٹریوں اور تشخیصی یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔اِس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر بالترتیب ایس ڈی ایم ایسٹ اور ایس ڈی ایم ویسٹ نے ایس ڈی ایچ حضرت بل اور پی ایچ سی زڈی بل کا بیک وقت معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے رات کے معائینے کے دوران ہسپتالوں کے مختلف یونٹوں بشمول ایمرجنسی بلاک ، سرجیکل وارڈوں ، کارڈیالوجی وارڈوں ، آپریشن تھیٹر ، ڈائیلاسز یونٹ ، آرتھو پیڈک یونٹ ، آیوشمان بھارت ہیلپ ڈیسک وغیرہ کا مکمل جائزہ لیا ۔ سٹوروں کا مقصد مریضوں کو عام اَدویات فراہم کرنا ہے ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل سٹاف اورمریضوںو تیمارداروں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔اُنہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروںکو اَدویات ، کھانے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ مریضوں کی دیکھ ریکھ کی دستیاب سہولیات کے حوالے سے مریضوں سے رائے حاصل کی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں او رپیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں عوام کی خدمت کے لئے مزید جوش اور جذبے کے ساتھ اَپنے فرائض سر اَنجام دینے کا مشورہ دیا۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ وضع کردہ روسٹر کے مطابق سختی سے میڈیکل او رپیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹوں او رمتعلقہ سی ایم اوز کو مشورہ دیا کہ وہ ہسپتال کے اِنفارمیشن بورڈ پر واضح طور پر ڈیوٹی روسٹر آویزاں کریں ۔ اُنہوں نے مریضوں کے ساتھ دیکھ ریکھ اور ہمدردانہ رویہ اَپنا نے پر زور دیا۔