دونوں نشستوں پر مجموعی طور پر 43فیصدی ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ سرکار
بانڈی پورہ کے حاجن اور درگمولہ کپوارہ میں ڈی ڈی سی نشست کےلئے دوبارہ انتخابات کرائے گئے جس کے تحت منگل کے روز ان دو نشستوں پر مجموعی طو ر پر ووٹنگ کی شرح 43فیصدی رہی۔ضلع بانڈی پورہ کے حاجن اے حلقہ میں 53.33 فیصد ی جبکہ درگمولہ حلقہ کپواڑہ ضلع میں 32.73 فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے دہی کا استعمال کیا ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی ڈی سی ڈرگمولہ کے لیے 42 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن کی شرح 32.73 تھی۔ کل 16026 ووٹرز کے مقابلے میں 10724 ووٹ کاسٹ ہوئے۔جن میں5624 مرد اور 5100 خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جی ایم ایس جگتی، جی جی ایچ ایس پتہ بوہری اور جی ایم ایس ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول ادھم پور میں قائم کشمیری مائیگرنٹوںکے لیے خصوصی پولنگ اسٹیشنوں پر بھی 141 ووٹ ڈالے گئے۔اسی طرح حاجن اے میں 57 پولنگ سٹیشنوں میں 53.33 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔ کل 16313 میں سے 8669 ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔ 8565 میں سے 4717 مرد اور 7748 میں سے 3982 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا۔ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 2 بجے ختم ہوئی۔مذکورہ ڈی ڈی سی نشستوں کےلئے سوموار کو ہوئی ووٹنگ میں کشمیری پنڈتوں نے بھی جموں سے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ دونوں حلقوں میں ہوئی پولنگ کی گنتی 8دسمبر کو ہونے جارہی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں جگہوں پر آج کی پولنگ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی اور سخت سردی کے باوجود بھی لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے الیکشن میں حصہ لیا ۔