بنگلوروں میں کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک شال تاجر اتوار کے روزسڑک کے ایک حادثے میں لقمہ اجل بن گیا۔ یہ خبر اس کے آبائی گھر پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد مرحوم کے گھر ان کی ڈھارس بندھانے کےلئے پہنچی ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا رہنے والا ایک شال فیری والا علی محمد وانی ساکن سیر ہمدان اننت ناگ اتوار کے روز کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک ٹیمپو ٹراولر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا۔ شال تاجر کو حادثہ کے فوراً بعد ویکٹوریا ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے علی محمد کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ لاش کو وادی واپس لانے کےلئے بنگلورو کی جانب رخت سفر باندھ چکے ہیں