سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے جمعرات کو کہا کہ آندھرا پردیش کے وائی ایس آر کڑپہ اور انامایا کے اضلاع کے لئے کڑپہ سے چینا اورمپاڈو تکقومی شاہراہ نمبر 716 کو چار لین کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کیلئے 1,732.66 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظوری دی گئی ہے ۔ ایک ٹویٹ میں جنا ب نتنگڈکری نے کہا، "کڑپا۔رینی گنٹہ سے 4 لین ہائی وے کی تعمیر سولاپور۔چنئی اقتصادی راہداری کا حصہ ہے اور ایک بار جب یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا، تو اس سے گاڑی چلانے کی لاگت، سفر میں کمی کے لحاظ سے کافی فائدہ ہوگا۔ سٹریچ کے آس پاس کے علاقوں میں اقتصادی ترقی کو رفتار بھی ملے گی۔ وزیر نے جمعرات کو بھی ٹویٹ کیا، "کڈپا اور رینیگنٹا کے درمیان سفر کے وقت میں کافی حد تک کمی کرتے ہوئے، ہائی وے مسافروں کو تیز اور محفوظ رابطہ فراہم کرے گی۔ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرتے ہوئے، یہ پروجیکٹ موجودہ سیاحت اور یاترا کو بھی فروغ دے گا۔”چننا اورمپاڈو ایک بڑا گاؤں ہے جو آندھرا پردیش کے وائی ایس آر ضلع کے اوبولواریپلے منڈل میں واقع ہے، مردم شماری 2011 کے مطابق، کل 2,388 خاندان رہتے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق کڑپہ اپنے پتھر کے لیے بھی مشہور ہے جسے عمارت کی تعمیر اور سلیبوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔