آئی جی بی ایس ڈی کے بورا کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ امسال ڈرون سرگرمیوں میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ۔ جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی جی بی ایس ایف نے کہاکہ امسال بین الاقوامی کنٹرول لائن پر حالات پوری طرح سے معمول پر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کے کچھ واقعات کو چھوڑ کر مجموعی طورپر بین الاقوامی کنٹرول لائن پرامن رہی ۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں کی صورتحال پر یومیہ جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گر چہ امسال دراندازی کے واقعات بھی رونما ہوئے تاہم جتنے بھی درانداز اس طرف آئے اُنہیں یا تو مار گرایا گیا اور بعد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ آئی جی بی ایس ایف کے مطابق پاکستان کی جانب سے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم ایل او سی پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سخت موسمی صورتحال کے باوجود جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔