نئی دلی۔17؍ نومبر۔ ایم این این۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے آج مغربی بنگال کے رائے گنج علاقہ میں 1082کرو ڑ روپے مالیات کے 2 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ جناب گڈکری نے کہا کہ دالکھولہ (NH-34) کے لوگوں کی 60 سال پرانی مانگ کو پورا کرتے ہوئے، یہ 5 کلومیٹر اور 4 لین والا بائی پاس ہے جس کی کل لاگت 120 کروڑ روپے ہے۔ اب دالکھولا ٹاؤن میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ بائی پاس اور آر او بی کی تعمیر کی وجہ سے سلی گوڑی سے کولکاتہ تک کے سفر کا وقت دو گھنٹے کم ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سلسلہ بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال کے سرحدی علاقوں کے ساتھ نقل و حرکت کو بھی بہتر بنائے گا۔وزیر نے کہا کہ اس کی تعمیر کی کل لاگت 962 کروڑ روپے ہے۔ رانی گنج سے دالکھولا تک 4 لیننگ نے بنگلہ دیش کی سرحدوں تک مغربی مدنی پور کے درمیان مجموعی رابطے کو بہتر بنایا ہے۔ یہ سلسلہ بنگال اور شمال مشرقی خطے کے درمیان رابطے میں بھی اضافہ کرے گا۔