کپوارہ، پونچھ، کشتواڑ اور ڈوڈہ میں سومورا کو موسمی صورتحال کے پیش نظر سکول بند رہے
ناظم سکولی تعلیم کے بعد اب صوبائی کمشنر نے بھی کہا ہے کہ وادی میں پرائمری سے مڈل سطح تک کے سبھی سکول اُس وقت تک برابر کھلے رہیں گے جب تک نہ برفباری ہوگی ۔ ڈیوکام پی کے پولے نے سوموار کے روز کہا کہ کووڈ کے دوران سکولی بچوں کو کافی تعلیمی نقصان اُٹھاناپڑاہے جس کی بھر پائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر موسمی حالات بہتر رہیں گے تو 15دسمبر کے بعد بھی سکول کھلے رہیں گے ۔ادھر ڈوڈہ کے سرکاریا ور پرائیویٹ مڈل سطح تک کے سکول بند رہے جبکہ کشتواڑ اور کپوارہ کے علاوہ پونچھ میں بھی آٹھویں جماعت تک کے سکول موسمی صورتحال کے تناظر میں سوموار کو بند رہے ۔ ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ جب تک بھاری برفباری نہیں ہوتی تب تک وادی کشمیر میں سکول کھلیں رہیںگے اور اب ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بھی سووار کو کہا کہ اسکول تب تک کھلے رہیں گے جب تک موسم اجازت دیتا ہے اور کلاس ورک اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وادی کے میدانی علاقوں میں کوئی بڑی برف باری نہیں ہوتی ہے۔ڈویو کام پولے نے ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سکول کھلے رہنے یا بند کرنے پر کوئی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر سال جب شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھاری برف باری ہوتی ہے، اسکول چھٹیوں کے لیے بند کردیئے جاتے ہیں۔ا نہوں نے بتایا کہ یہ موسمی صورتحال پر منحصر ہے اور ہو سکتا ہے کہ اسکول کی تعلیم 15 دسمبر سے آگے جاری رہے گی۔انہوںنے بتایا کہ وادی کشمیر میں بچوں کا کافی وقت بربادہوا ہے اور موجودہ انتظامیہ اس کی بھرپائی کرنا چاہتی ہے اس میں کیا قباحت ہے کہ بچوں کو اگر سکول آنے کےلئے کہا جائے ۔ یاد رہے کہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے پہلے ہی واضح کیا گیا ہے اور ہر سال نہ صرف اس سیزن میں اسکول اس وقت تک کھلے رہیں گے جب تک کہ بڑی برف باری نہ ہو۔دریں اثنا، حکام نے پیر کو جموں و کشمیر کے کم از کم چار اضلاع میں خراب موسم کے درمیان اسکولوں میں طلباءکے لیے کلاس ورک معطل کر دیا۔چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ، بی داس نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر پونچھ کی ہدایت کے مطابق، ضلع کے زون منڈی اور بفلیاز میں آج (صرف طلباء کے لیے چھٹی) موسم کی خرابی کی وجہ سے کوئی کلاس ورک نہیں تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں بھی خراب موسم کی وجہ سے پرائمری اور مڈل اسکولوں کو آج کے لیے بند رکھے گئے ہیں۔ادھرخراب موسم کی وجہ سے ڈوڈہ کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں آج مڈل (8ویں) کی سطح تک کی کلاسیں معطل رہیں گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈا کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ لکھا ہے، 9ویں کلاس کے بعد معمول کے مطابق کام کریں گے۔اسی طرح موسمی حالات کے پیش نظر کشتواڑ میں مڈل اسٹینڈرڈ تک کے تمام اسکولوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ”اسکولوں میں بچوں کو نہ پڑھائیں“۔ کشتواڑ انتظامیہ نے ایک ٹویٹ میں کہا، ”ہائی اسکول اور ہائر سیکنڈری اسکول معمول کے مطابق کام کررہے ہیں۔