ہوٹل مالکان، ہاوس بوٹ اور کشمیر آرٹ سے وابستہ افراد کااظہار اطمینان
وادی کشمیر کے بالائی علاقوں خاص کو سیاحتی مقامات ، پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ اور دیگر علاقوں میں برفباری کے بعد وادی کے تمام سیاحتی مقامات پر مقامی سیلانی کا بھاری رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ گزشتہ ہفتے سے وادی کشمیر کے بالائی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر تازہ برفباری کے بعد وادی کی طرف بڑی تعداد میں سیاح آنے لگے ہیں جس کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر غیر مقامی سیلانیوں کا سیاحتی مقامات پر بھاری رش رہتا ہے وادی کے ہر سیاحتی مقام خاص ،پہلگام، سونہ مرگ، گلمرگ، یوس مرگ، دودھ پتھر، اہربل، کوکرناگ، ویری ناگ، مغل باغات، نشاط شالیمار، پری محل، باٹنکل گارڈن ،نہروپارک ، نسیم پارک، ڈک پارک ، فور شو ر روڑ، کے علاوہ شکار گاہ ترال میں بھی سیاحوں کی بڑی تعداد دکھائی دی۔غیر مقامی سیلانیوں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے سیاحتی مقامات پر برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ سیاحتی مقامات میں غیر مقامی سیاحوںکا کافی رش دکھائی دے رہا ہے اور ان جگہوں پر تعداد میں لوگ سیر کےلئے آئے اور موبائل و کیمروں کے ذریعے تصاویر کی عکس بندی کرتے دکھائی دیئے ۔ ادھر سیاحت سے جڑے ٹورسٹ گائڈوں، ہوٹل مالکان، رستوران والوں ، شکارہ اور ہاوس بوٹ والوں کے علاوہ کشمیری دستکاری سے وابستہ افراد میں بھی اس بات پر اطمینان پایا جارہا ہے کہ وادی میں سیاح کافی تعداد میں آرہے ہیں جس سے ان کا روزگار چل رہا ہے ۔