گاڑی میں سوار 28مسافر زخمی ،کئی ایک کی حالت نازک
اکھنور جموں میں ہفتہ کے روز ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 28مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران پولیس نے بچاﺅ کارروائیاں شروع کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ اطلاعات کے مطابق اکھنور میں چوکی چورا سے گھر مجور جارہی ایک مسافر گاڑی زیر نمبر (JK02CT-0782)ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری ، یہ حادثہ رامین مکیان مورہ کے مقام پر پیش آیا ۔ گاڑی میں سوار 28افراد زخمی ہوئے جن میں مرد و خواتین اور بچے شامل تھے ۔ اس دوران پولیس نے بچاﺅ کارروائیاں شروع اور سبھی زخمیوں کو جی ایم سی جموں پہنچایاگیا ۔ پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔