کیس3گھنٹے میں حل، ملزم گرفتار:پولیس
ضلع بڈگام کے علاقے ہاکرمولہ میں ایک ہٹ اینڈ رن کیس کو بڈگام پولیس نے3گھنٹے کے اندر حل کرلیا جس میں ایک15 سالہ نوعمرلڑکی جاں بحق ہوئی تھی ۔پولیس پوسٹ سوئیہ بگ بڈگام کو تقریباًساڑھے10بجے اطلاع ملی کہ ہاکرمولہ بڈگام میںسڑک حادثہ پےش آےا ہے جس میں ایک نامعلوم گاڑی نے ایک راہگیر15سالہ لڑکی ایمان گلزاردختر گلزار احمد حجام ساکنہ ہاکرمولہ بڈگام کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ زخمی نوعمر لڑکی کو علاج کےلئے جے وی سی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 381/2022درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔دوران تفتیش، پولیس چوکی سوئیہ بگ کی ایک ٹیم نے 3گھنٹے کے اندر ہیٹ اینڈ رن کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت شاہد نذیر ولد نذیر احمد حجام ساکنہ ہاکر مولہ بڈگام کے طور پرہوئی ہے۔سڑک حادثے کاموجب بننے والی گاڑی زےر نمبرJK04G-9135کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے