سرینگر/شادی کی تقریب میں اپنے ذاتی پستول سے گولیاں چلانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے لائسنس شدہ پستول ضبط کرکے اس کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پیر باغ سرینگر میں پولیس ایک شخص معین خان ولد غلام مصطفی خان ساکن پیر پاغ کو ایک شادی کی تقریب میں اپنی ذاتی پستول سے فائرنگ کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ہے ۔ مذکورہ شخص کے پاس لائسنس یافتہ پستول ہے جس سے اس نے ایک شادی کی تقریب فائرنگ کی ۔ اس ضمن میں شیرگڑھی پولیس نے ایف آئی آر نمبر83کے تحت کیس درج کرکے مذکورہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔