اے پی ملک کو ترقی کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا:وزیراعظم
حیدرآباد 12 نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ جامع ترقی ہی ہمارا خیال ہے اور ہم بنیادی ڈھانچے کے ساتھ جدید ہندوستان کا اختراع کر رہے ہیں۔ہندوستان، دنیا کی خواہشات کا مرکز بن گیا ہے اور پی ایم گتی شکتی جیسے پروگراموں نے ملک میں مزید بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے ۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ جامع خیال انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کافی اہم ہے جبکہ الگ تھلگ نظریہ جو ماضی میں اختیار کیاگیا تھا سے ملک کوکافی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ بلواکنامی کو اولین ترجیح حاصل ہوگئی ہے ۔بندرگاہوں کی ترقی بھی اہم ہوگئی ہے ۔یہ کہتے ہوئے کہ ترقی کا راستہ کثیر جہتی ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ عام شہری کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور جدید انفراسٹرکچر کے لیے روڈ میپ پیش کرتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا”ہمارا ویژن جامع ترقی ہے ۔ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان نے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی رفتار کو تیز کیا ہے بلکہ منصوبوں کی لاگت کو بھی کم کیا ہے ”۔انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش ہندوستان کو ترقی کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا کیونکہ ساحل ہماری خوشحالی کا نشان بن چکے ہیں۔ آندھرا پردیش کے لوگ، پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔یہاں کے لوگ طب، کاروبار اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔انہوں نے آندھراپردیش میں تقریبا 15,233 کروڑروپئے مالیت کے پراجکٹس کا آغاز کیا۔اس موقع پر انہوں نے آندھرا انجینئرنگ کالج کے میدان میں منعقدہ تقریر سے خطاب کیا۔مودی نے اپنی تقریر کا آغاز تلگو زبان سے کیا۔انہوں نے یقین دلایا کہ وشاکھاپٹنم دفاع، کاروبار اور صنعتی شعبوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی شعبوں میں اے پی کی خصوصی پہچان ہے ۔ آج شروع کردہ پروجیکٹ وشاکھاپٹنم اور اے پی کے لوگوں کی ترقی کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بندرگاہوں کے ذریعہ ہزاروں کروڑ کا کاروبار ہوتا ہے ۔ وشاکھا ہاربر کی ترقی سے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ اے پی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہماری حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے ہمیشہ اقدامات کررہی ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ وشاکھاپٹنم ہندوستان کے لئے ایک منفرد شہر ہے ۔