ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے مزید 8 نشستیں درکار،82 مسلم نژاد امیدواروں کی کامیابی
واشنگٹن، 11 نومبر (ایجنسیز) امریکہ کے 2022 کے وسط مدتی انتخابات میں ری پبلیکنر پارٹی نے برتری حاصل کرلی ہے اور اسے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے مزید 8 نشستیں درکارہیں۔ وسط مدتی انتخابات کیلئے8 نومبر کو امریکہ میں پولنگ ہوئی تھی اب تک کے نتائج کے مطابق ری پبلکنز 210 نشستیں جیت چکے ہیں جب کہ ڈیمو کریٹس کو 195 پر کامیابی ملی ہے ۔ سینیٹ میں ری پبلکنز کی 49 اور ڈیموکریٹس کی 48 نشستیں ہیں، جارجیا میں سینیٹ کی نشست پر ری پولنگ ہوگی۔ انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ، سلیمان بھوجانی نے بھی ریاستی اسمبلی کی نشست جیت لی ہے ۔ صدر بائیڈن انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں اور کہتے ہیں کہ سرخ لہر نظر نہیں آئی ، دوسری جانب سابق صدر ٹرمپ نے مشینیوں کی خرابی کو دھاندلی قرار دیا ہے ۔ دریں اثناءجیٹ پیک اور امریکن-اسلام تعلقات کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 82 مسلم نژاد امیدواروں کو وفاقی و ریاستی نشستوں پر منتخب کیا گیا ہے ۔ ترکی میڈیا میں شائع خبر کے مطابق امریکہ میں 8 نومبر کو منعقدہ وسط مدتی انتخابات میں 82 مسلم نژاد امیدواروں نے اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جیٹ پیک اور امریکن-اسلام تعلقات کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں 82 مسلم نژاد امیدواروں کو وفاقی و ریاستی نشستوں پر منتخب کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل سال 2020 میں ان امیدواروں کی تعداد 71 تھی۔